اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکا نے کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا جس کے بعد دونوں ممالک میں سفری اور تجارتی پابندیاں ختم ہوجائیں گی۔
دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد ایک سینئر امریکی افسر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ہوانا کے ساتھ تعلقات آئندہ چند ماہ کے وران بحال کرے گا۔
خیال رہے کہ پالیسی میں یہ تبدیلی 50 سال کے طویل عرصے کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔
امریکی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما نے پچاس سال کے بعد کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ نے بدھ کو کیوبا کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد دونوں ممالک میں سفری اور تجارتی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔
اوباما نے کہا کہ امریکہ اور کیوبا کے تعلقات میں ایک نیا باب جڑے گا اور وہ پچاس برس سے عائد پابندیوں کو ہٹانے کے لئے کانگریس میں سنجیدہ بحث کا آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں لگتا کہ پانچ عشروں سے جاری کام کو جاری رکھ کر ہمیں کوئی جدا نتائج مل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پابندی بے اثر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جلد ہی ہاوانا میں سفارت خانہ کھولے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بعد ایک سینئر امریکی اہلکار نے کہا کہ واشنگٹن ہوانا کے ساتھ تعلقات آئندہ چند ماہ میں بحال کرے گا۔
.......
/169